دکی،ٹریفک پولیس اہلکار کا رشوت لینے کی ویڈیو، ڈی آئی جی نے سارجنٹ کو معطل کردیا
دکی:ڈی آئی جی پولیس لورالائی سید علی محسن نے ٹریفک سارجنٹ شبیر کا رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے فوری طور پر معطل کردیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس لورالائی سید علی محسن نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے ایس پی دکی شیر علی ہزارہ کو انکوئری آفیسر مقرر کردیا ہے جوکہ رپورٹ پیش کریگا۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں رشوت لینے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ سی آئی ائے لورالائی کے انچارج اسد خوستی کو کرپشن کرنے پر ڈسمس کرکے انکے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔پولیس میں اصلاحات کا عزم کرلیا ہے۔اندھیر نگری چوپٹ راج افیسران کو قائم نہیں کرنے دینگے۔پولیس کے تمام اہلکار اور آفیسران قانون کے مطابق چلینگے انہوں نے کہا کہ پولیس کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائیگا رشوت خور اور ناانصافی کرنے والے افیسران کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔


