گھروں پر اچا نک چھاپے تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے، رانا ثناء للہ
سا بق صوبا ئی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء للہ خاں نے کہا ہے کہ گھروں پر اچا نک چھاپے تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی ہے جہانگیر ترین خسرو بختیار کے گوداموں پر چھا پے کیوں نہیں مارے جا رہے 19ماہ میں معیشت تباہ کر دی گئی عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا گیا اپوزیش کے خلاف انتقا می کاروا ئیاں کی جا رہی ہیں مریم نواز کو والد کی تیمارداری سے دور رکھنا اخلاقی بد تمیزی ہے میڈ یا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے ہو ئے 82سال ہو گئے اس عرصہ میں بہت سی حکومتیں آئیں مگر کسی بھی حکومت اس طرح کی انتقامی کاروا ئی نہیں کی جس طرح کی انتقا می کاروا ئیاں موجودہ حکومت کر رہی سیاسی راہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا بدترین ریاستی دہشت گردی اور اخلاقی جرم ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے 19ماہ معیشت کا بیڑا غرق کر کے عوام کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا عوام 2وقت کی روٹی کو ترس گئے انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں اربوں روپے کمانے والے جہا نگیر ترین اور خسرو بختیار کے آٹے گندم اور چینے کے گوداموں پر چھا پے کیوں نہیں مارے جا تے مریم نواز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک بیٹی کو اپنے باپ کی تیمارداری سے دور رکھنا عمران خان کی اخلاقی بدتمیزی ہے فوری طور پر انکا پاسپورٹ ریلیز کیا جا ئے انہیں والد کے پاس جا نے دیا جا ئے۔