کراچی 4سالہ بچہ مبینہ جنسی زیادتی، تشدد سے جاں بحق
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے بلال کالونی میں مبینہ طور پر اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والا 4 سالہ بچہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جناح ہسپتال) میں دوران علاج دم توڑ گیا۔سرسید تھانے میں متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق 4 سالہ بچہ بلال کالونی میں اپنے گھر سے اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے باہر گیا اور تھوڑی دیر بعد بے ہوشی کے حالت میں ملے اور ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے اور پیشاب میں خون بھی آیا۔
Load/Hide Comments


