کے الیکٹرک کا بل نہ لینے سے انکار

کراچی, میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے کورونا وائرس کے باعث شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بل معاف کرنے اور 10 ماہ کی اقساط کرنے سے انکار کردیا۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے آج سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بِلوں میں رعایت کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا بجلی کا بل 5 ہزار روپے تک ہے، ان سے اس ماہ بل نہ لیاجائے اور اسے اگلے 10 ماہ میں قسطوں کی صورت میں وصول کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں