بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان چوبیس گھنٹوں کے دوران14طالب علموں سمیت کورونا کے 60نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا میں مبتلاایک اور مریض انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے جمعرات کو صوبے میں 704 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 60نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار642ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 19 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار961ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے باعث ایک اورمریض انتقال کرگیا جسکے بعدجاں بحق ہونے والوں مجموعی تعداد158 ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 14طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد891ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 281ٹیسٹ کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں