القاعدہ نے ایران میں ابو محمد المصری کے قتل کی تصدیق کر دی

ریاض:شام میں حراس الدین تنظیم اور القاعدہ تنظیم کے زیر انتظام پلیٹ فارمز اور میڈیا چینلوں نے آخر کار تین ماہ بعد اپنے کمانڈرابو محمد المصری کے قتل پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے اس کی ایران میں موت کی تصدیق کر دی ہے۔ المصری قاعد الجہادتنظیم کے بانیوں میں سے ہے۔ یہ القاعدہ تنظیم کی جانب سے سرکاری طور پر پہلا اعتراف ہے کہ تنظیم کے بعض رہ نما ایرانی سرزمین پر زندگی گزار رہے ہیں۔ اگرچہ ایرانی وزارت خارجہ اس بات کی تردید کر چکی ہے۔البتہ تعزیتی بیان میں المصری کی بیٹی مریم جو حمزہ بن لادن کی بیوہ ہے اس کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں