افغانستان کی تعمیر نو کیلئے ایک ارب ڈالرز مختص کیے، صدر علوی

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے لیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے۔جمعہ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ اعلی سطحی مشاورتی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ افغانستان میں ترقیاتی منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین مختلف ہنر اور مہارتوں کے ساتھ اپنے وطن لوٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں