بلوچستان 17طالب علموں سمیت کورونا کے 45نئے مریض سامنے آگئے
کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان چوبیس گھنٹوں کے دوران17طالب علموں سمیت کورونا کے 45 نئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 697 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 45نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار744ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا18 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15ہزار990ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد158ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 17طالب علموں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدصوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں کی تعداد945ہوگئی ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 371ٹیسٹ کئے گئے۔


