پرچی چیئرمین پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں، ڈاکٹر شہباز گل

اسلامآباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ مال بنانے اور کرپشن کے راستے پر چلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔ شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے، محض کرپشن بچانے کیلئے یہ اکھٹے ہیں۔ شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم رہنما ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں۔ یہ سیاسی جتھا غریب کارکنان کو مفادات کی خاطر موت کے منہ میں دھکیل رہا ہے۔ بلاول جمہوریت کے جعلی علمبردار ہیں۔ پرچی پر چیئرمین بننے والے پہلے پارٹی میں جمہوریت لے کر آئیں۔انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول صاحب! خیبر پختونخوا نے 2 مرتبہ عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا۔ اس صوبے سے آپ 2013ء اور 2018ء میں ریجیکٹ ہوئے۔ آگے بھی پختونخوا کے غیور عوام کرپشن کے مہارتھیوں کو موقع نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سے ہارنے والے میاں بلاول خٰبر پختونخوا لینے کی بات کرتے ہیں۔ مال بنانے اور کرپشن کے راستے پر چلنے والے بلاول کے منہ سے عوام کی باتیں اچھی نہیں لگتی

اپنا تبصرہ بھیجیں