کوئٹہ میں ماحولیاتی آلودگی جانچنے والا مانیٹرنگ سسٹم گزشتہ پانچ سال سے غیرفعال
کوئٹہ:ادارہ تحفظ ماحولیات کے تحت کوئٹہ میں ماحولیاتی آلودگی جانچنے والا مانیٹرنگ سسٹم گزشتہ پانچ سال سے غیرفعال کوئٹہشہر میں آلودگی کی شرح معلوم نہیں ہوپارہی۔محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام کے مطابق ماحولیاتی آلودگی جانچنے والا مانیٹرنگ سسٹم عدالت روڈ پر کوئٹہ میٹرو پو لیٹن کارپوریشن کے دفتر کی چھت پر قائم کیاگیاہے مانیٹرنگ سسٹم 2015 سے غیرفعال ہے سسٹم کی بحالی کیلئے فنڈز درکارہیں جو مہیا نہیں کئے گئے ادارے کے متعلقہ حکام کے مطابق مانیٹرنگ سسٹم 2007 نصب کیا گیا ہے سسٹم پانچ سال سے کام نہیں کررہا ہے سسٹم کی غیر فعالیت کے باعث کوئٹہ میں آلودگی کی مانیٹرنگ نہیں ہوپارہی ہے خاص طور پر فضائی آلودگی، فضاء میں موجود مختلف مہلک گیسز کی موجودگی کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب ڈسٹ کی صورتحال ہوا کا رخ درجہ حرارت سمیت دیگر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق موادکو جانچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


