بلوچ نوجوان ڈیڑھ سو میٹر لمبا قومی پرچم پیدل لے کر اسلام آباد پہنچ گئے
، کوئٹہ، اسلام آباد :بلوچ نوجوان ڈیڑھ سو میٹر لمبا قومی پرچم پیدل لے کر اسلام آباد پہنچ گئے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے پر نوجوانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے دو نوجوان ڈیڑھ سو میٹر قومی پرچم کے کر اسلام آباد پہنچے ہیں ان نواجوانوں کا قومی پرچم اور ملک سے پیار ہے یہ نوجوان مختلف شہروں سے ہوکر یہاں پہنچے کوئیٹہ میں دشمن نے دھشت گردی کرائی۔ قاسم سوری نے کہا کہ بہادر افواج کی وجہ سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے یہ بلوچستان کے نوجوان کشمیر تک جائیں گے بلوچستان کے نوجوان پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اس موقع پر کوئٹہ سے جھنڈے لے کر اسلام آباد پہنچنے والے بلوچ نوجوان کاکہنا تھا کہ ہم جھنڈے کی محبت میں پیدل چل کر پہنچے ہیں، بھارت اور پاکستان دشمنوں پر واضح کے بلوچستان کے عوام ملک پر مر مٹنے والے لوگ ہیں ھم اب کشمیر جائیں گے جس کے بعد قائد اعظم کے میزار پر اپنا مارچ مکمل کریں گے پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا


