ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کیلیے ویزا قوانین مزید سخت کر دیے

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ترقی پزیر ممالک کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، افغانستان، میانمار اور متعدد افریقی ممالک امریکا کی نئی ویزا پالیسی کی زد میں آئیں گے۔نئے امیگریشن قانون کا اطلاق 24 دسمبر سے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہو گا، نئے قانون کا اطلاق بی ٹائپ ویزا حاصل کرنے والے ترقی پذیر ممالک کے باشندوں پر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں