بسیمہ، ایک ہی رات میں 10گھروں میں ڈکیتی

بسیمہ:بسیمہ کے علاقہ پتک میں چوروں کا انوکھا واردات،ایک ہی رات دس گھروں کا تالہ توڑ کر سونا،نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا کر لے گئے بسیمہ انتظامیہ کا کوجی کتوں کے ذریعے چوروں کا تعاقب جاری گزشتہ رات نے بسیمہ کے علاقے پتک میں ایک ہی رات دس مختلف گھروں کے تالے توڑ کر گھروں سے لاکھوں روپے کے زیورات قیمتی اشیا نقدی کپڑے اور دیگر قیمتی سامان زائد لوٹ کر فرار ہوگئے متاثرین کہنا ہے کہ چوروں نے مجموعی طور پر 70 لاکھ سے زائد قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہوگئے ہیں بسیمہ انتظامیہ کی جانب سے کوجی کتوں مدد سے چوروں کے سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں