کچلاک، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ :کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کے قریب سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو کچلاک بائی پاس پر سڑک حادثے میں 23سالہ محمد عثمان ولد صورت خان ترین سکنہ کلی علی زئی ضلع پشین جاں بحق ہوگیا جس کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں