شاہرگ کھوسٹ میں منظم طریقے سے حالات خراب کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی شاہرگ کھوسٹ میں منظم طریقے سے حالات خراب کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں گزشتہ روز شاہرگ میں پیش آنیوالے واقعہ کے خلاف شاہرگ کے عوام نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا تھا اس پر امن احتجاج کے دوران فورسز کی جانب سے فائرنگ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں سول ایڈمنسٹریشن کی موجودگی میں حالات خراب کرنے کی ذمہ داری اور ہر نائی میں عرصہ دراز سے دہشت گردانہ واقعات بارے شکوک وشبہات جنم لینے لگے اس واقعہ کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں کول مائنز اونر سے تحفظ کی مد میں فی ٹن کے حساب سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود مائن اونرز کے املاک کو روزانہ کی بنیاد پر زیان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز شاہرگ بازار میں شرپسند عناصر نے بیکری پر دستی بموں سے حملہ اورفائرنگ کی گئی جبکہ چند قدم کے فاصلے پر سیکورٹی چیک پوسٹ وقوع پزیر ہے شرپسندوں کا باآسانی فرار ہونا شکوک وشبہات کو جنم دیتا ہے اس ناروا اوقعہ کے خلاف جب شاہرگ کے عوام نے پر امن احتجاج کی کال دی مظاہرین اور سول ایڈمنسٹریشن کے درمیان مذاکرات جاری تھیں کہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی جو سمجھ سے بالاتراور عوام الناس کو قصداً اشتعال دلانے کا مذموم عمل تھا بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائیں بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کی اعلی سطح انکوائری کرائی جائے اور ملوث اہلکاروں سے باز پرس کرکے ضلع میں امن امان کا مسئلہ پیدا کرنے سے اجتناب برتا جائے بصورت دیگر ہر نائی شاہر گ کے عوام اپنی دفاع آپ کرنے میں حق بجانب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں