پروفیسر لیاقت سنی کو بازیاب کیا جائے، نصراللہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ پروفیسر لیاقت سنی کی مستونگ سے لاپتہ ہونا باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ پروفیسر لیاقت سنی اپنے دیگر دو ساتھیوں ڈاکٹر شبیر شاھوانی اور پروفیسر نظام بلوچ کے ساتھ کوئٹہ سے خضدار جارہے تھے کہ مستونگ کی حدود میں لاپتہ ہوگئے تاہم ڈاکٹر پروفیسر شبیر شاھوانی اور پروفیسر نظام بلوچ کانک سے منظر عام پر آگئے لیکن ڈاکٹر لیاقت سنی تاحال لاپتہ ہے نصراللہ بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ پروفیسر لیاقت سنی کے لاپتہ ہونے کا فوری پر نوٹس لے کر انہیں بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے بصورت دیگر تنظیمی سطح پر شدید احتجاج کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں