صحافیوں کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں،میڈیا مالکان حفاظت کویقینی بنائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میڈیاورکرز اورصحافی کرونا کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا مالکان سے گزارش کی ہے کہ وائرس کے خطرے میں پیشہ ورانہ امورکی انجام دہی کیدوران اپنے ان سپاہیوں کی سلامتی اورحفاظت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کوآگاہی دینے میں میڈیاکا کلیدی کردارہے،صحافیوں کی فلاح حکومت کی ترجیح ہے۔ْ
Load/Hide Comments