میٹرک کے طلباء وطالبات کے تعلیمی سال ضائع سے بچا یا جائے، رحیم کاکڑ
کوئٹہ:مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی،غلام آغا،شنو گل،ارباب اقبال کاسی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری،سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک کے طلباؤطالبات جن کے میٹرک کے امتحانات کے آدھے پرچے باقی ہیں کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے بقایا تمام پرچے کینسل کئے جس سے صوبے کے میٹرک کے طلباء وطالبات کے تعلیمی سال ضائع سے بچا یا جائے اور تمام میٹرک کے امتحان دینے والے تمام صوبے کے امیدوار اگلے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت ان کے مسائل حل کریں تاکہ ان کے مالی مشکلات حل ہوسکیں حکومتی ادارے تو حکومتی گرانٹ پر چلتے ہیں مگر پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں بصورت دیگر صوبے کے تعلیمی ہول کا جو کردار پرائیویٹ سکولوں کا ہے وہ بھی ختم ہوجائیں جس کی ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔