کرونا، عدالت بند نہیں کرسکتے، چیف جسٹس

اسلام آباد،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن کی چیف جسٹس سے عدالت برخاست کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ منگل کو عدالت کے آغاز پر صدر سپریم کورٹ بار روسٹرم پر آگئے۔ سید قلب حسن نے کہاکہ عدالت سے گزارش ہے موجودہ صورتحال کے باعث مقدمات میں التواء دے دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ یورپ میں معاملہ بہت سنگین ہے، وہاں کی عدالتیں بھی چل رہی ہیں، ہم اس اہم ادارے کو بند نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں علامتی طور پر موجود رہنا ہے۔چیف جسٹس نے صدر سپریم کورٹ بار کی استدعا مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں