پہلاکونسل سینشن منعقد نہیں ہوا، شخصیت پرستی کو ناسور سمجھتے ہیں، این ڈی پی
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بعض حلقوں میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ این ڈی پی کا پہلا کونسل سیشن منعقد ہوچکا ہے ہم یہ واضع کرتے چلیں کہ این ڈی پی کی موجودہ مرکزی کابینہ آرگنائیزنگ کمیٹی کی شکل میں موجود ہے اور ابھی تک این ڈی پی نے اپنا پہلا کونسل سیشن منعقد نہیں کیا اس بابت پارٹی بہت جلد بلوچ قوم کو باخبر رکھے گئی.
این ڈی پی جمہوری پارٹی ہے اور جمہوری انداز میں پارٹی کے معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے کیونکہ این ڈی پی کی بنیاد ہی جمہوری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیئےڈالی گئی ہے این ڈی پی پارٹی کے اندر اور بلوچ قومی سیاست میں شخصیت پرستی کو شدید خطرہ سمجھتی ہے کیونکہ شخصیت پرستی سیاست میں ایک ناسور ہے ورکرز کی سیاسی تربیت میں شخصیت پرستی بہت بڑی رکاوٹ ہے.
ہم نے یہ دیکھا ہے کہ جن پارٹیوں میں جمہوریت نہیں ہوتی اور وہاں شخصیت پرستی کا زیادہ رجحان ہوتا اُن پارٹیوں سے لیڈر شپ کی پروڈکشن بلکل ختم ہوجاتی ہے اور وہ پارٹیاں بہت جلد سرفیس سے غائب ہوجاتی ہیں.
این ڈی پی ورکر زکی جماعت ہے اور پارٹی میں ورکرز کی بالادستی قائم ہے اور این ڈی پی ایک منظم سیاسی جماعت ہے جو کہ مرکزی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے.
سوشل میڈیا میں بعض عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ این ڈی پی پہلا کونسل سیشن کرچکی ہے یہ ایک منفی سوچ ہے جسکا مقصد پارٹی کو غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھوں میں دینا ہے.
ہم اُن لوگوں کو یہ کہنا چاہیئے ہیں کہ این ڈی پی اصول پرست سیاسی جماعت ہے اور پارٹی کسی بھی صورت اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرئے گی
این ڈی پی اپنی پوری قوت جمہوریت پر لگارہی ہے اور پارٹی کے ہر ورکر کو اس بات کا پابند کرتی ہے کہ وہ پارٹی کے اندر جمہوریت کو زندہ رکھے اور شخصیت پرستی جیسے ناسور پر شدید تنقید کرئے.


