میرظفراللہ جمالی کی سوئم، میر فریدجمالی کی دستاربندی کردی گئی

کوئٹہ :روجھان جمالی میں سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی سوئم اور قل خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میر ظفراللہ جمالی کے بڑے فرزند سابق رکن قومی اسمبلی میرفرید اللہ جمالی کی دستار بندی کی گئی۔ چیف سردار ہارون خان جمالی، رکن قومی اسمبلی میرخان محمد جمالی، سابق وفاقی وزیر میر چنگیز جمالی، سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی دستار بندی کی تقریب میں حصہ لیا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ممتاز قبائلی شخصیت بزرگ سیاستدان سابق وزیر اعظم الحاج میر ظفر اللہ خان جمالی کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سابق ایم این اے میر فرید خان جمالی صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی، میر جاوید خان جمالی اور انکے خاندان کے دیگر ممبران، رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، ایم این اے خان محمد خان جمالی، سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی، سابق صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت سندھ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وصوبائی اراکین وموجودہ وزرا پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر وسابق وزیر میرصادق عمرانی میرعبدالغفور لہڑی میرسلیم احمد کھوسہ میر منظور وسان علاقائی معتبرین مختلف مکبہ فکر کے افراد شہری تنظیموں کے نمائندوں ضلعی وڈویزن بھر کے افسران نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے میر ظفراللہ خان جمالی کے لیے دعائیہ کلمات ادا کیے بعد ازاں غربا مساکین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامت کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں