بولان ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق4زخمی
مچھ:بولان ٹوڈی کار اورڈائسن میں خوفناک تصادم 3افراد جاں بحق 4 شدید زخمی مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا لیویز کے مطابق بولان کے علاقے درجن کے مقام پر ٹوڈی کار اور پک اپ ڈائسن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں غلام فاروق ولد پیر محمد بنگلزئی سکنہ کولپور عزت اللہ ولد حاجی بسمہ اللہ سلیمان خیل کوئٹہ گل خان ولد جمعہ خان سکنہ رحیم یار خان جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں محمد عمر ولد پیر محمد بنگلزئی سکنہ کولپور نور اللہ ولد حاجی عبدالغفار خلجی مسلم خان ولد محمد خان محمد ایوب ولد دارو خان شامل ہیں زخمیوں کو مچھ ہستال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدمزید طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا زخمیوں کے حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے مچھ لیویز نے ضابطے کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


