بریک ڈانس بطور کھیل اولمپکس کا حصہ بن گیا

نیویارک :عالمی کمیٹی برائے اولمپکس (آئی او سی) نے بریک ڈانسنگ کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے اسے آئندہ سمر اولمپکس کا حصہ بنادیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی او سی کے صدر تھامس باک کا کہنا تھا کہ 2024 پیرس اولمپکس میں 4 نئے کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں بریک ڈانسنگ کے ساتھ ساتھ سرفنگ، اسٹیک بورڈنگ اور اسپورٹس کلمبنگ شامل ہے۔ واضح رہے کہ بریک ڈانسنگ کو ایسے وقت میں اولپمکس مقابلوں کا حصہ بنایا گیا ہے، جہاں کمیٹی کھیلوں کو اپنے اسپانسرز، براڈ کاسٹرز اور بالخصوص نوجوان مداحوں کی پسندیدگی کی مناسبت سے تیار کرنے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی او سی نے کھیلوں کے رولز میں ایک تبدیلی کی ہے جس کے مطابق مقامی شہر کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ مقامی سطح پر مقبول کھیل کا انتخاب کرکے اسے اولمپکس میں شامل کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں