قلات،لاپتہ بچہ بازیاب،ملزم گرفتار
قلات پولیس کی کاروائی قلات کلی خیل سے لاپتہ ہونے والے بچے سلمان زہری کو پولیس نے بازیاب کرلیا بچے سلمان زہری کو بگانے والے ملزم لشکری خان گرفتار ایس ایس پی ارباب امجد کاسی ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی ایس ایچ او حبیب ﷲ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او تاج محمد کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے سلمان زہری اور ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ارباب امجد کاسی ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی نے ایس پی آفس میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ 3 دسمبر بروز جمعرات کو سلمان زہری اپنے گھر سے نکلا تھااور 5 دسمبر 2020 کو اس کے والد محمد ابراھیم نے پولیس تھانہ قلات میں رپورٹ درج کرائی کے اس کا بیٹا سلمان لاپتہ ہے ایس ایس پی ارباب امجد کاسی نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی غلام حسین باجوئی کی سربرائی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم میں ایس ایچ او حبیبﷲ نیچاری ایڈیشنل ایس ایچ او تاج محمد نیچاری اے ایس آئی زین العابدین شامل ہیں پولیس کو اطلاح ملی کے لاپتہ ہونے والے سلمان زہری ایک لڑکے کے ساتھ ویگن گاڑی میں خضدار چلا گیا ہے خضدار میں ہجر اسوہ ہوٹل میں رہائش کی ہے جب پولیس ٹیم کو اطلاح ملی ہو ٹل گئے تو وہ وہاں سے یہ لوگ نکل کر ونگو کے راستہ آغا ہوٹل میں قیام کرکے اوستہ محمد چلے گئے تھے اور واپسی پر خفیہ اطلاح ملی کے کچھ دن بعد خضدار آئے تھے پولیس مخبر کی اطلاح پر معلوم ہوا کے لاپتہ سلمان زہری خضدار سے کوئٹہ کے لیے نکلے ہے ہوئے ہے قلات میں ہربوئی ہوٹل پر رک کر گاڑی تبدیل کر رہے تھے کے خفیہ اطلاح پر پولیس ٹیم نے بروقت چھاپہ مارکر لاپتہ سلمان زہری اور اس کو بگھانے والے ملزم لشکری رئیسانی کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے


