ایران نے نیٹو پر بھی اپنے سائنسدان کے قتل کا الزام تھونپ دیا
تہران :اسرائیل اور امریکا پر الزامات عاید کرنے کے بعد ایرانی عہدے داروں نے شمالی اوقیانوس ممالک کے فوجی اتحاد نیٹوپر اپنے جوہری سائنسدان فخری زادہ کے قتل کا الزام عاید کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی ایکسپیڈیسی کونسل کہا کہ فخری زادہ کے قتل میں نیٹو کے ہتھیار استعمال ہوئے ہیں۔ ایران نے فخری زادہ کے قتل میں ملوث کچھ ملزمان کو گرفتار کرنے کا بھی دعوی کیا۔ایکسپیڈیسی کونسل کے سکریٹری محسن رضائی نے بتایا کہ فخری زادہ کو مارنے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ نیٹو کا تھا۔ رضائی نے دعوی کیا کہ جوہری سائنسدان کے قتل کی کوششیں کئی سالوں تک نامعلوم گروپوں کے ہاتھوں جاری رہیں۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجیز، نیٹو کیسائلینسر اور سمارٹ ہتھیاروں کے استعمال سے آخر کار دشمن ہمارے سائنسدان کوسیٹلائٹ سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔


