مستونگ،موٹرسائیکلوں میں تصادم، دو افراد جاں بحق
مستونگ(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر غنجہ ڈھوری کے مقام پر دو موٹرسائکلوں میں خوفناک تصادم 2 افراد جانبحق اور دو شدید زخمی۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر غنجہ ڈھوری کے مقام پر دو تیز رفتار موٹر سائکلوں کے درمیان آمنے سامنے خوفناک تصادم ہوا۔جسکے نتیجے میں محمد ندیم سکنہ ڈگاری دشت اور دوست محمد سکنہ کلی تیری ریک نامی اشخاص موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد اسماعیل اور محمد شعیب شدید زخمی ہوِئے۔حادثے کے بعدلکپاس ریسکیو سینٹر 1122کیعملے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں ریسکو سینٹر لکپاس منتقل کرنے کے بعد شہیدنواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ ریفر کردیا جہاں ضروری کاروائی کے ڈیڈ باڈیز کو ورثاء کے حوالے کر دیا
Load/Hide Comments


