اپوزیشن اراکین مستعفی ہونگے تو سلیکٹڈ نہیں رہیگا، ملک ولی کاکڑ

کو ئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جب اپوزیشن اراکین مستعفی ہو نگے تو صوبے میں سلیکٹڈ حکومت کا وجود نہیں رہے گا بلوچستان نیشنل پارٹی نے صوبے کے قومی حقوق اور سرزمین بلوچستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے بی این پی کے اراکین اسمبلی نے جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ملک اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے استعفے پیش کردئیے موجودہ حکمرانوں کو اب گھرجانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ملک عبدالولی کاکڑ نے کہاکہ بی این پی کے اراکین اسمبلی نے جس طرح پارٹی قیادت کے حکم پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ان کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر رکنیت اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا جو کہ ایک جمہوری عمل ہے اور اس عمل کو ہم خوش آئندقراردے رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی نے یہاں کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد اور قربانیاں دی ہے اور بلوچستان کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے گوادر میں جس طرح باڑ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس ناروا عمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کرے کیونکہ حکمرانوں نے گوادر کو اپنی ملکیت سمجھ کر مفادات حاصل کررہے ہیں مگر بلوچستان کے عوام اور سیاسی جماعتیں اس پر خاموش نہیں رہے گی انہوں نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اب تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہو کر ناانصافیوں کیخلاف بھرپور جدوجہد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں