اپنے لیے کرتا پور ہمارے لیے خاردار تار،ایسی ترقی پر لعنت بھیجتے ہیں،نواب رئیسانی
کوئٹہ:سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اپنے لیے کرتارپور اور ہمارے لیے خاردار تاروں والی باڑہمیں اس قسم کی ترقی قطعاً قبول نہیں،ایسی ترقی پر لعنت بھیجتے ہیں،سی پیک کو خوشحالی کا راز قرار دینے والے پشتونوں،بلوچوں اور سندھیوں کا دشمن ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر کو بلوچوں کے لیے شجرِہ ممنوعہ قرار دینے کے خدشات کے پیش نظر ہم نے دارلخلافہ قرار دیا وزیراعلی کا دفتر قائم کیا، جنہوں نے ہمارے بعد حکومتی باگ ڈور سنبھالی وہاں کبھی نہیں بیٹھے دفتر پہ قبضہ ہوا اور آج شہر کے گرد باڑ لگایا جا رہا ہے جس کو بلوچ بلکل پسند نہیں کرتے ہیں۔ترقی کے نام پہ ہمارے وطن پہ قبضہ کرناCPEC کو خوشحالی کا راز قرار دینا بہت بڑا ڈرامہ ہے، جو بھی ان سازشوں میں شامل ہو گا بلوچوں پشتونوں سندھیوں کا دشمن ہے، اپنے لیے کرتارپور اور ہمارے لیے خاردار تاروں والی باڑ۔ ہمیں اس قسم کے ترقی قطعاً قبول نہیں۔


