باڑلگانا گودر پر قبضہ کا آغاز ہے، احتجاج کرینگے، جان بلیدی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں ماسڑ کالونی سریاب میں یونٹ کے انتخابات وقیام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی، صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ،ضلع صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی ملک نصیر شاہوانی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ،میر حبیب اللہ رحمت لہڑی اور نومنتخب یونٹ سیکرٹری اسد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کاری سیاسی عمل کا اہم ترین جز ہے جس پر آراہستہ سیاسی جماعت ہی منظم و متحرک ہوسکتی ہے نیشنل پارٹی میں تنظیمی عمل کو بنیادی حیثیت ہے تنظیم ہی قیادت اور کرداری سازی کے عمل کو پروان چڑھاتا ہے نیشنل پارٹی میں سیاسی بصیرت تنظیم کی بدولت ہے گودار میں باڑ لگانے گودار کے عوام کو نہ صرف تقسیم بلکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے نیشنل پارٹی گوادر کے عوام کے خلاف ہر قسم کی سازش کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کرے گی دریں اثناء ماسٹر کالونی میں تنظیمی انتخابات رحمت لہڑی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئے جس یونٹ سیکرٹری اسد بلوچ‘ڈپٹی یونٹ سیکرٹری مقصود جان‘ممبران مشاورتی کونسل مشتاق احمد،محمد طارق اور تحصیل ممبر کے لیے نوید احمد منتخب ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے نئے منتخب یونٹ عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سریاب میں نیشنل پارٹی کی نمائندگی نہ ہوتے ہوئے بھی سریاب پیکج کے تحت ترقیاتی کام کرائیں اور سریاب پیکج کو اس انداز سے متعارف کرایا کہ آج بھی اس کی تسلسل جاری ہے۔لیکن افسوس سریاب کی موجودہ نمائندوں نے عوام سے لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے۔آئے روز سریاب کو مرد و خواتین سڑکوں پر بنیادی مسائل پر سراپا احتجاج ہے لیکن نمائندے بے پروا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی سیاسی کارکن تنظیمی مہم کو جاری رکھے اور تنظیم کو مکمل کریں تنظیم مکمل کرنے کے بعد عوام کو نیشنل پارٹی کا حصہ بناکر پارٹی کو مضبوط عوام قوت بنانے میں کردار ادا کریں۔منظم تنظیم و عوامی قوت سے آراستہ جماعت ہی عوام کے حقوق کا تحفظ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ناانصافی و منفی پالیسیاں روز اول سے جاری ہے بلوچستان کو وسائل کو غصب کرنے کے لیے مختلف سازشوں کا سہارا لیا جاتارہا ہے۔موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے بھی بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنے کیلئے منفی پالیسیوں کو جاری رکھا ہے۔بلوچستان و سندھ کے جزائر کو وفا ق کے تصرف میں لانے کیلیے آرڈیننس فیکٹری استعمال کیا گیا ہے اب گودار شہر میں باڑ لگانے بھی گودار پر درحقیقت قبضہ کرنے کا آغاز ہے جس کی نیشنل پارٹی بھرپور مذمت کرتی ہے آخر میں میر حبیب اللہ، رحمت لہڑی اور یونٹ سیکرٹری اسد بلوچ نے قاہدین اور کارکنوں کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا۔


