بلوچستان میں امن کے فروغ کیلئے مشترکہ ورثہ برائے امن گروپ کی تشکیل

کو ئٹہ:بلوچستان میں امن کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ ورثہ برائے امن گروپ تشکیل دے دیا گیا صوبے کی روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے تمام مذاہب کو قبائل کو ساتھ ملاکر کام کیا جائے گا، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت عبدالخالق ہزارہ سے اپیل ہے کہ وہ ایک مشترکہ ثقافت و سیاحت کا مخصوص دن مختص کی جائے تاکہ یہاں صدیوں سے آباد دیگر مذاہب کو بھی اپنی اپنی ثقافت اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار عیسائی،سنگھ،مسلمان اور ہندو مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد سردار جھسبیر سنگھ،حسن درانی،شیزان ولیم بھٹی،میجر کمار،صبا ہزارہ،ثمینہ نور اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہامن گروپ میں تمام مزاہب کے لوگ شامل ہیں بلوچستان مخلتف قبائل اور مذاہب کا تارریخی ورثہ ہے مشترکہ ورثے کا مقصد روایتی کھیل اور ثقافت اور آثار قدیمہ کو اجاگر کرنا ہے بلوچستان کے لوگ اپنی ثقافتی دن مناریے ہیں اور امن کو فروغ دے رہے ہیں امن گروپ ماہانہ ملاقاتیں کرکے ثقافتی کھیلوں کو دوبارہ زندہ کررہا ہے بلوچستان کے تاریخی ثقافتی ورثے کا دورے کئے جائیں گے صوبے میں صدیوں سے آباد قبائل اور مذاہب کے افراد کو باہمی رابطوں میں جوڑنے کا کام کررہے ہیں وزیر اعلی اور دیگر حکام صوبے کی مشترکہ ثقافتی دن منانے کا اہتمام کریں بلوچستان کی مثبت امیج کو سامنے لانے کیلئے صوصلہ افرائی کی جائے بلوچستان کے قبائلی روایات فوری انصاف کا موثر پلیٹ فارم ہیں بلوچستان کی روایات کو ترقی دینے کیلئے کام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں