گوادر کی سیکورٹی معاملے کو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے،میر نوید کلمتی
گوادر:چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوادر کے صدر سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی نے گوادر کے سیکورٹی معاملات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنما گوادر کی سیکورٹی معاملے کو سیاسی ایشو نہ بنائیں بلکہ گوادر کی ترقی بہتر اور سنہری مستقبل کیلئے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں جس کیلئے ضروری ہے کہ گوادر کو ہر قسم کے اسحلہ سے پاک سیف سٹی بنایا جائے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تحفظ حاصل ہو تاکہ وہ گوادر میں سرمایہ کاری کریں اس کیلئے انہی آزادانہ نقل وحرکت ضرورت ہوگی جس کیلئے ایک موثر اور فل پروف سیکورٹی کے نظام کی ضرورت ہوگی اور شہر کے مختلف مقامات پر جدید قسم کے کیمرے داخلی اور خارجی راستوں پر جدید اسکیننگ مشینیں ہائی ڈیفینیشن کیمرے نصب کرنے ہوں گے پولیس اور دیگر فورسز کی چیک پوسٹوں کوختم کرنا ہوگا بلکہ دوبئی اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر پولسنگ اور سیکورٹی کا نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پرسکون ماحول میں سرمایہ کاری کریں میر نوید کلمتی کا مزید کہنا تھا گوادر چیمبر آف کامرس عوام سرمایہ کاروں اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کریگا مگر عوام کے بغیر کوئی بھی ترقی ممکن نہیں مقامی افراد کی ترقیاتی عمل میں شمولیت اور رضامندی سے ہی ترقی کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے گی حکومت عوام کی رضامندی اور ترقی عمل میں شمولیت کو ممکن بنانے کے اقدامات کرے اورہماری کوشش اور جدوجہد ہے کہ گوادر ضلع کو ٹیکس فری علاقہ قرار دیا جائے گوادر ترقی کی راہ پر گامزن کو سرمایہ کار گوادر کارخ کریں اور گوادر کی عوام کا مستقبل بھتر اور خوشحال تابناک ہو۔


