نیو یارک میں ڈرائیور نے مظاہرین پر کار چڑھا دی، چھ افراد زخمی
نیویارک :نیو یارک شہر کے علاقے مین ہٹن میں ڈرائیور نے مظاہرین پر کار چڑھا دی، جس کے باعث 6 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے خاتون ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ کار جان بوجھ کر چڑھائی گئی یا یہ حادثہ تھا؟ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔مظاہرین تارکین وطن افراد کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران واقعہ پیش آیا۔
Load/Hide Comments


