بلوچستان اسمبلی اجلاس، بی این پی اور جمعیت کے اقلیتی اراکین کا شدید احتجاج، واک آؤٹ
بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی اراکین نے حکومتی رکن کی مداخلت اور فنڈز جاری کرنے کیخلاف ایوان میں شدیداحتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا اجلاس میں جمعیت علما ء اسلام کے اقلیتی روکن شام لال اور بی این پی کے ٹائٹس جانسن نے ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا اور ایوان سے دونوں اقلیتی ارکان نے واک ا ٓؤٹ کیا اور حکومتی رکن دنیش کمار پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ صرف حکومتی رکن کونوازا جارہا ہے کیونکہ ہمارا تعلق باپ پارٹی سے نہیں ہے حکومتی رکن ہمارے حلقوں میں آکر فنڈزدے رہا ہے ہمارے اپنے حلقوں میں فنڈز دینے سے عوام ہمیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
Load/Hide Comments