چمن کے مقامی تاجروں اور لغڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے سرحدی شہر چمن کے مقامی تاجروں اور لغڑیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔ محکمہ داخلہ وقبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکام بالا کی منظوری کے بعد چمن شہر پاک افغان بارڈر کے مقامی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی کمیٹی میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو چیئرمین،ممبران میں صوبائی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی،صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمددمڑ اور سینیٹر منظوراحمد کاکڑ شامل ہیں،کمیٹی ٹرمز آف ریفرنس کے تحت مسائل کا طویل المدتی حل تلاش کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں