پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا، پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، لیکن یہ جتنے مرضی جلسے کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این آر او کے لیے پی ڈی ایم رہنماؤں نے کل جلسہ کیا اور پی ڈی ایم نے جلسے کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے پی ڈی ایم جلسے اور ملکی سیاسی صورت پر مشاورت کی گئی، اس دوران وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا اور پارٹی رہنماؤں کو متحرک ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر فورم پر اپوزیشن کو جواب دیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے بھی اجلاس میں اپنی تجاویز پیش کیں جب کہ پارٹی رہنماؤں کا اس پر اتفاق ہوا کہ پی ڈی ایم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے تاہم لاہوریوں نے اپوزیشن کو مسترد کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا لاہور جلسے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ میں شامل جماعتیں بے نقاب ہوگئیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آ چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے۔ لاہور جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے جلسے کے حوالے سے ذمہ داریاں نہیں نبھائیں ان سے سوال ہونا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ذمہ داری نہیں اٹھائی ان سے پوچھا جائے گا، پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل بھی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ صرف عمران خان سے نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے، پارٹی کومضبوط کرنا ہے، پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد استعفے کب استعمال کرنے ہیں اس پر آپ کو کسی مشکل میں نہیں ڈالیں گے، مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ آپ کی شکل میں فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو نظر آتی ہیں، جبکہ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم صاحبہ جلسہ کامیاب ہونے کا کریڈٹ دوسروں کے ساتھآپ کو جاتا ہے، لاہور کے لوگوں کو جلسے کیلئے آپ نے جس طرح موبلائز کیا تھا وہ قابل تعریف ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کامیاب جلسہ منعقد کرنے کیلئے مریم نواز نے بہت متحرک کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق راجہ ظفرالحق، مشاہد حسین سید،مشاہد اللہ خان، جاوید عباسی، کچھ ایم این اے اور سینیٹرز مسلم لیگ نون کے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمان کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے متعلق بریفنگ دی گئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے بیان کی مذمت کی گئی، شرکاء نے کہاکہ محمود اچکزئی نے پنجابیوں کی توہین کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن استعفے دینا چاہتی ہے تو دے، میں ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔ یہ جلسوں کے بعد لانگ مار چ کا شوق بھی پورا کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں