محمودخان اچکزئی کیخلاف مقدمہ کا اندارج انتقامی کارروائی ہے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی:پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد حکومت کا پی ایم ایل ن کے قائدین اور پشتون خواء میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف لاہور میں مقدمات کا اندراج انتقامی کاروائی ہے جس کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ آج حکومت ایک عورت مریم نواز شریف سے ڈر گئی ہے اور اسے ہر حالت میں جیل میں ڈالنے کی کوشش کر ر ہی ہے لیکن ہم کسی صورت دباؤ میں آنے والے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی نیب نے انتقامی کاروائی شروع کر دی ہے ہم پہلے ہی کہتے رہے کہ حکومت نیب ایک ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ائین کے مطابق ہے جو کہ قوم کی آواز بن رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شدید دباؤ میں اگئے ہیں وہ پی ڈی ایم سے این ار او مانگ رہے ہیں لیکن نہ انھیں اب این ار او ملیگا اور نہ ہی ان سے کوئی ڈائیلاگ ہو گی دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ تیرہ دسمبر کے جلسہ عام نے تاریخ میں نیا نام رقم کردیا ہے حکومت نے سو رکاوٹیں ڈالیں لیکن پھر بھی لاکھوں افراد جلسہ میں شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ مقدمات گرفتاریاں اور لاٹھی ہمارا راستہ اب نہیں روکھ سکتے جنوری میں استعفوں اور اسلام آباد لانگ مارچ دونوں کارڈ کے استعمال سے حکومت کا گھر جانا یقینی ہو گیا ہے ظلم و بربریت کا دور بہت جلد ختم ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ماضی میں میڈیا کے سامنے خود کہا تھا کہ میں شیخ رشید کو اپنا چھپڑاسی بھی نہ رکھوں اور اللہ مجھے شیخ رشید جیسا کامیاب لیڈر کھبی نہ بنا ئے لیکن انہوں نے ایک اور یو ٹرن لیکر انھیں ملک کا وزیر داخلہ بنا دیا جو کہ قوم کی بدقسمتی ہے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید جیسے نااہل شخص سے ریلوے نہ چل سکی اب داخلہ وہ کیسے چلائینگے وہ ایک مداری سے کم نہیں ہے انھیں پی ڈی ایم سے نمٹنے اور بدزبانی کرنے کیلئے لایا گیا لیکن وہ پی ڈی ایم کا سامنا کھبی نہیں کر سکے گا اور اپنا دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور خطرناک صورتحال سے نکالنے کیلئے حکومت سے نجات ضروری ہو گیا ہے پی ڈی ایم ملک کی بقاء کیلئے کروناء کے باوجود اپنی تحریک کو چلا رہی ہے کیونکہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کویڈ19 سے بھی زیادہ خطرناک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں جمہوریت اور ائین خطرے میں پڑ چکے ہیں پارلیمنٹ کا جو حال حکومت نے کردیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے ایوان صدر کو آرڈینینس فیکٹری بنا دیا گیا ہے اسپیکر اپوزیشن کے بجائے حکومت کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ہم نے ان حالات میں پی ڈی ایم بنایا اور اسے قوم کے امنگوں کی ترجمانی کا حق دیا انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین اپنے استعفے 31 دسمبر تک جمع ہو جائینگے اسکے بعد دوسرے مرحلے میں اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا اور استعفے بھی قائدین مزید کاروائی کیلئے اسپیکرز کے پاس جمع کرادئینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں