پنجگور،گیس لیکج کی و جہ سے دم گھٹنے سےدو بچے جاں بحق
پنجگور( نامہ نگار ) پنجگور کے علاقے گرمکان میں گیس سلنڈر کے لیکیج کی وجہ سے دم گھٹنے سے دو بچے جانبحق میان بیوی ہے ہوش بے ہوش افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور میں طبی امداد دی جارہی ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق دو بچے عبدالحمید ولد سعید اللہ اور گل صبا بنت سعید اللہ گیس کی وجہ سے دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ ان کے والدین سعید اللہ ولد عبد الواحد اور مسمی ص ک کو شدید بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا ہے جہان انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق شدید سردی سے بچنے کے لیئے گیس سلنڈر استعمال کرنے کے دوران رات کے وقت گیس لیکیج سے دم گھٹنے سے میاں بیوی بے ہوش اور ان کے دو بچے جانبحق ہوگئے
Load/Hide Comments


