چمن، فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکو گرفتار، ایک لیویز اہلکار زخمی
چمن:لیویز فورس کی کاروائی فائرنگ کے بعد دو ڈاکو گرفتار اسلحہ موٹرسائیکل برآمد ایک لیویز اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے محمود آباد میں لیویز فورس اور ڈاکوؤ ں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیویز فورس نے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا لیویزرسالدار جہانگیر خان کاکڑ اور نائب رسالدار محمدحنفیاء کے مطابق لیویز اہلکار معمول کے گشت پر تھے جن کا اچانک ڈاکوؤں کے ساتھ سامنا ہواجس پر دونوں جانب فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوا فائرنگ کے بعد دوڈاکوزخمی حالت میں گرفتار ہوگئے جبکہ فائرنگ کے باعث لیویز اہلکار شمس اللہ بھی زخمی ہوگیا زخمی ڈاکوؤں محمدسلیم اور محمدداؤد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا جس میں ایک ڈاکو کو شدید زخمی حالت میں کوئٹہ ریفر کردیاگیا جبکہ دوسرا ڈاکوطبی امداد دینے کے بعد لیویز جیل منتقل کردیاگیا واقعہ کا سنتے ہی چمن کے شہری ہسپتال امڈ آئے ۔