تربت، جیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35ہوگئی
تربت:کروناوائرس کی دوسری لہر، تربت میں بھی کروناوائرس کے مریض بڑھ رہے ہیں،ڈسٹرکٹ جیل تربت کے کروناوائرس میں مبتلاعملہ سمیت قیدیوں کی تعداد بڑھ کر35ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر تربت میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے،شہر کے ڈسٹرکٹ جیل بھی متاثرہوگیاہے،جیل سپرنٹنڈنٹ محمدیاسین بلوچ نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل کے سپاہی اور4اسٹاف سمیت 35قیدی کروناوائرس کا شکارہوگئے ہیں،11دسمبرکو جیل کے کرونا مریضوں کی تعداد 18تھی،جبکہ اسسٹنٹ جیلرمرادبلوچ کا ٹسٹ نیگیٹیوآگیاہے۔انہوں نے بتایاکہ جیل میں بیرکس کی کمی ہے،4بیرک مکمل طورپر تباہ ہوکر ناقابل استعمال ہیں،اسلئے اتنی بڑی تعدا دکو الگ الگ کورنٹائن کرانا مشکل ہے لیکن قیدیوں کی جان کی حفاظت کی خاطر تمام قیدیوں کو ماسک اور سینیٹائزردیکر انہیں کورنٹائن کرالیاہے،فی الحال انکی طبیعت ناسازنہیں ہے صحتمند ہیں،ایس او پیز پر عمل کرارہے ہیں،لیکن محکمہ صحت اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ماسک اورسینیٹائزرنہیں ملاہے،ہم نے اپنی طرف سے قیدیوں کو ماسک فراہم کئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ جیل میں ایک ہفتے کے دوران صرف ایک بار محکمہ صحت کی جانب سے اسپرے کرایا گیاہے،چونکہ کروناجیل میں پھیل گیاہے اسلئے ہر دوسرے دن کرونا وائرس اسپرے کرانے کی ضرورت ہے۔


