احساس پروگرامز کے تحت 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، ثانیہ نشتر
اسلام آباد :معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرامز کے تحت 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ 30 مارچ تک احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ احساس ڈیجیٹل سروے مکمل کرلیا جائے گا سروے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروے کے لیے 2870 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، ملک کے پسماندہ 80 اضلاع میں سروے مکمل ہوچکا ہے۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرامز کے تحت 70 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔
Load/Hide Comments


