کوئٹہ، لاش برآمد، گولی لگنے سے ایک شخص زخمی
کوئٹہ:کوئٹہ، لاش برآمد، گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی،لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔علاوہ ازیں ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر اندھی گولی لگنے سے ایک شخص شمن علی ولد رضا محمد زخمی ہوگئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


