قلات،ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ میسر نہیں

قلات،ہسپتال میں کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ میسر نہیں
قلات:قلات ڈسٹرکٹ ہسپتال کو کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ فراہم نہیں کی جاسکیں قلات میں کروناوائرس ٹیسٹ کٹ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تشخیص کے حوالے سے طبی عملہ کو مشکلات کا سامنا قلات میں پنجگور اور دیگر علاقوں سے آنے والے لوگوں کی کرونا وائرس کی سکیننگ نہ ہونے سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی ہیں شہریوں نے ڈی ایچ کیو اور پرنس عبدالکریم خان ہسپتال کو سکینر فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق قلات میں دو ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور پرنس آغا عبدالکریم ہسپتام میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لیئے ایک بھی سکینر موجود نہیں جو کسی بھی مریض کو کرونا وائرس کی تشخیص کے لیئے سکین کیا جا سکیں قلات کے عوامی حلقوں نے کہاہیکہ قلات میں پنجگور سے ایرانی تیل کا کاروبار کرنے والے لوگ وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں اور قلات اور دیگر علاقوں میں ان کا آنا جانا رہتا ہیں جن اسکیننگ نہایت ہی ضروری ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ ڈی ایچ کیو قلات اور پرنس عبدالکریم خان ہسپتال کو اسکینر مہیا کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں