تربت جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 5اہلکار اور 31قیدی کرونا میں مبتلا

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 83 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہوگئی۔جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے تربت جیل میں کورونا وائرس پھیل گیا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت عملے کے پانچ اہلکار اور 31قیدی کورونا کا شکار ہوگئے جیل آفیسر اور قیدیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل تربت یسین بلوچ نے بتایا کہ تربت جیل میں 85 قیدی پابند سلال ہیں گذشتہ روز جیل کے عملے اور قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو جیل کے چار وارڈنز اور چودہ قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی پانچ روز قبل کرائے ٹیسٹ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مراد بخش اور سترہ قیدی کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے اب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ اہلکار اور 31قیدی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں،سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ جیل آفیسر اور دیگر عملے کو ان کے گھر اور قیدیوں کو علیحدہ وارڈ میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں