69 امریکی اہلکارحکومت پاکستان کی خصوصی اجازت کے بعد امریکا روانہ
اسلام آباد ,69 امریکی اہلکارحکومت پاکستان کی خصوصی اجازت کے بعد امریکا روانہ ہوگئے۔ ترجمان سفارتخانہ کے مطابق نجی پرواز کے ذریعے امریکی اسلام آباد سے امریکا کیلئے روانہ وئے۔ ترجمان کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اہلکاروں کو اہلخانہ کیساتھ رضاکارانہ واپسی کی اجازت دی تھی، پاکستان میں امریکی سفارتخانہ اپنے شہریوں اورویزہ درخواستگزاروں کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، امریکا کروناوائرس کیخلاف پاکستانی حکومت و عوام کومضبوط بنانے کیلئے اپنی شراکت داری جاری رکھے گا۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل 71 سفارت کار امریکا روانہ ہو چکے ہیں۔
Load/Hide Comments