کوئٹہ، لیویز فورس خضدار کی بھرتیوں میں میرٹ کی پامالی کیخلاف متاثرین کا احتجاج

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع خضدار کے لیویز متاثرین کی جانب سے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت عبدالظاہر کر رہے تھے گزشتہ روز خضدار سے کوئٹہ لانگ مارچ کرنے والے نوجوانوں کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالظاہر ودیگر کا کہنا تھا کہ خضدار میں لیویز میں 172پوسٹوں پر تعیناتیاں ہونی تھی جس کے ٹیسٹ ہوگئے تھے لیکن 6ماہ بعد لسٹ جاری کی گئی جن میں صرف اور صرف من پسند افراد کوشامل کیا گیا ہے جو تمام حقدار ومستحق نوجوانوں کی حق تلفی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے تعلیم حاصل کی ہے لیکن مالی حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ لیویز کی پوسٹوں پر اپلا ئے کررہے ہیں بد قسمتی سے یہاں میرٹ کا جنازہ نکال لیا گیا ہے تمام اہل امیدواروں کو لسٹ سے نکال دیا گیا ہے مستحق افراد نے اپنے حق کیلئے 317کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور 12ویں دن ہم کوئٹہ پہنچے ہیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں