ایکنک کا اجلاس، قلعہ سیف اللہ میں 4 ارب 90 کروڑ سے توئیوار / بتو زئی سٹوریج ڈیم کی منظوری

اسلام آباد ،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کے اجلاس میں قلعہ سیف اللہ میں 4 ارب 90 کروڑ سے توئیوار / بتو زئی سٹوریج ڈیم کی منظوری دیدی گئی،اس منصوبے سے 95 ہزار ایکڑ فٹ پانی سے 16 ہزار 750 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ جمعرات کوہونے والے اجلاس میں ایکنک نے نولانگ ڈیم کے دوسرے نظر ثانی پی سی ون کی منظوری دیدی،منصوبے پر مزید تبادلہ خیال کیلئے وزیر اقتصادی امور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی،کمیٹی منصوبے پر دو ہفتے بعد تفصیلی سفارشات پیش کرے گی،گرین لائن کو آپریشنل کرنے اور آلات نصب کرنے کیلئے ترمیم کردہ پی سی ون کی منظوری بھی دی گئی،منصوبے کی 10 ارب 95 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت میں 5 ارب 31 کروڑ کا غیرملکی فنانسنگ شامل ہوگی۔ایکنک نے ایچ 9 اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرانک کمپلیکس کی 16 ارب کی نظر ثانی لاگت کی منظوری دی،مجموعی 16 ارب میں سے 13 ارب سے زائد چین سے لیاگیا قرضہ ہوگا،بارانی علاقوں میں 25 ارب 34 کروڑ سے کمانڈ ایریا بڑھانے کے پروگرام کی منظوری دی گئی،منصوبے کے تحت 2664 فارم تالاب تعمیر کئے جائیں گے،یہ تالاب برساتی پانی کی سٹوریج، سولر پمپنگ اور آبپاشی کیلئے استعمال ہوں گے،ایکنک نے مندرہ چکوال سڑک کو ڈبل کرنے کے 11 ارب 89 کروڑ کے منصوبے کی منظوری دیدی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں