سینیٹررحمان ملک کاملک بھر میں کرفیو لگانے کا مطالبہ
اسلام آباد، سینیٹررحمان ملک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت سے ملک بھر میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کورونا وائرس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،اس معاملے پر سیاست اور الزام تراشی نہیں ہونی چاہیئے۔سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ حکومت کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں کرفیو لگائے،فقط لاک ڈاؤن حل نہیں کیونکہ اس سے رابطے منقطع نہیں ہو رہے۔سینیٹررحمان ملک نے کرفیو لگانے کی بات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مکمل اور باقاعدہ کرفیو لگائے بغیر کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کو کورونا وائرس کیخلاف اکٹھا جنگ لڑنے کی پیشکش کی۔
Load/Hide Comments