کورونا وائرس پھیلاؤ کا خدشہ، تمام موٹر ویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
اسلام آباد،ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف لاک ڈاؤن کی حمایت میں، تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کیا جارہا ہے، مال بردار گاڑیوں، تیل کی ترسیل والی گاڑیوں اور ضروری اشیاء خوردونوش والی گاڑیوں کو کم سے کم عملے کے ساتھ داخلہ کی اجازت ہو گی۔ جمعرات کو ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پھیلاؤ کے خلاف لاک ڈاؤن کی حمایت میں، تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لئے بند کیا جارہا ہے۔ ہر قسم کی مسافر بردار گاڑیوں کا داخلہ مکمل بندکیا جا رہا ہے، مال بردار گاڑیوں، تیل کی ترسیل والی گاڑیوں اور ضروری اشیاء خوردونوش والی گاڑیوں کو کم سے کم عملے کے ساتھ داخلہ کی اجازت ہو گی۔ نجی گاڑیوں کو دو یا دو سے کم افراد کے ساتھ سفر کرنے کی تسلی بخش صحیح وجہ بعد از تصدیق داخلہ کی اجازت ہو گی۔
Load/Hide Comments