بلوچستان، سٹنٹنس خریداری کیس، عدم ثبوت کی بنا پر 12ملزمان بری
کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمدشاہوانی نے ایم ایس ڈی کی جانب سے اسٹنٹس اور ادویات کی خریداری میں کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی سمیت 12ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے روبرو ایم ایس ڈی کی جانب سے امراض قلب کے مریضوں کیلئے اسٹنٹس اور ادویات کی خریداری میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے12ملزمان ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی محمد یوسف بزنجو، سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر مسعود قادر نوشیروانی، سابق ڈائریکٹرز (لاجیسٹکس)ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی، ڈاکٹر عطا محمد، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر عبدالغفار کیانی، اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈیپارٹمنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال بلوچستان ڈاکٹر سعید احمد، اسسٹنٹ پروفیسر سرجری ڈیپارٹمنٹ بی ایم سی ڈاکٹر شعیب احمد قریشی، اسسٹنٹ پروفیسر میڈیسن ڈیپارٹمنٹ بی ایم سی ڈاکٹر بشیر اللہ، فارماسسٹ میڈیکل سٹور ڈیپارٹمنٹ کوئٹہ رحمت اللہ خان، فارماسسٹ میڈیکل سٹور ڈیپارٹمنٹ سیف الرحمن، سابق ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ٹیک ڈاکٹر نوشیروان یار خان ودیگر کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنے کا حکم سنا دیا جبکہ ریفرنس میں نامزد سابق سربراہ امراض قلب ڈاکٹر عابد آمین کے حوالے سے ٹرائل جاری رہے گا بعد ازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دیا۔


