کورونا سے نمٹنے والے امریکی سائنسدان کی مقبولیت ٹرمپ سے بھی زیادہ
واشنگٹن کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاوچی کی مقبولیت صدر ٹرمپ سے بھی زیادہ بڑھ رہی ہے۔وائٹ ہاؤس کے اہلکار امریکی سائنسدان ڈاکٹر انتھونی امریکی نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں انفیکشن ڈیزیز پر ریسرچ کے سربراہ ہیں اور انفیکشنز کی بیماریوں کے ماہر ہیں۔ ڈاکٹر انتھونی امریکا میں کورونا وائرس اور اس سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے میں سرگرم ہیں۔ ایک سروے کے مطابق 77 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر انتھونی نیاپنے فرائض انتہائی عمدگی سیادا کیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ وائرس سے ایک ہزار 195 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہیں اور وائرس سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں